امریکا کا شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ

امریکا کا شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن(آئی این پی ) شمالی کوریا کی جانب سے جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے پر امریکا نے اپنا دبا ؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کو روکنے کی خاطر امریکا سمیت عالمی برادری اس کمیونسٹ ریاست پر دبا ؤ برقرار رکھے گا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا اپنی جوہری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے بعد امریکا نے اپنا دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر