داعش نے مغوی دروز باشندے کو ہلاک کر دیا، مبصر گروپ

داعش نے مغوی دروز باشندے کو ہلاک کر دیا، مبصر گروپ

دمشق (آئی این پی ) شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے ایک نوجوان دروز مغوی کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک کیے جانے والے کی عمر انیس برس بتائی گئی ہے۔ اس کو داعش نے گزشتہ ماہ شامی علاقے سویدا میں سے اغوا کیا تھا۔ داعش کے عسکریت پسندوں نے چوبیس جولائی کو تین خودکش حملوں کے بعد سویدا شہر کے نواحی گا ؤں سے تیس سے زائد افراد کو اغوا کیا تھا۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس ہلاکت کی تصدیق سویدا 24 نیوز ویب سائٹ نے بھی کی ہے۔

مزید : عالمی منظر