افغانستان ، سیکیورٹی فورسز جھڑپوں میں ، اہم رہنما سمیت 65طالبان ہلاک

افغانستان ، سیکیورٹی فورسز جھڑپوں میں ، اہم رہنما سمیت 65طالبان ہلاک

کابل (آئی این پی ) افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 62 طالبان ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ جھڑپوں میں 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ اور ارزگان میں افغان فورسز کے آپریشن میں طالبان کے 62 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ان جھڑپوں میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ۔افغان فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں طالبان کے اہم رہنما بھی شامل ہیں ۔فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی غازی آباد اور اسمار کے علاقوں میں کی گئی۔ آپریشن میں طالبان کے ہتھیاروں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر