مسافر جیپ نہر میں جاگری ، جاں بحق ہونیوالے دومسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں

مسافر جیپ نہر میں جاگری ، جاں بحق ہونیوالے دومسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں
مسافر جیپ نہر میں جاگری ، جاں بحق ہونیوالے دومسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)جیپ ٹائر پھٹنے کے باعث نہر میں جاگرنے سے جیپ میں سوار دونوں مسافر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔

جیو نیوز کے مطابق تیز رفتار جیب نہر میں گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں جیپ نہر میں جا گری اور اس میں سوار دونوں مسافر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، واقعہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ جیپ کونہر سے نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔

مزید : جرم و انصاف