ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒ انسٹی ٹیوٹ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے شروع

ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒ انسٹی ٹیوٹ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے شروع

لاہور(پ ر) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے زیر انتظام ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سالانہ نئے تعلیمی سال 2018۔19 کیلئے داخلے آج سے شروع ہوں گے۔طالب علم کامیٹرک پاس ہونا داخلے کیلئے بنیادی شرطہ ہے جبکہ دینی وعصری تعلیم ایک ساتھ دی جائیگی۔درس نظامی(عالم کورس)،لسانیات،کمپیوٹرسائنسز،مقالہ نویسی ، نعت خوانی دیگرشعبہ جات میں داخلے ہوں گے۔ترجمان کے مطابق طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیساتھ ساتھ اعلیٰ رہائش ،معیاری کھانا، طبی سہولیات اوردیگر بنیادی ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جائیں گی۔یادرہے کہ ادارے میں داخلہ لینے والے طالب علم کاشناختی کارڈ یاب فارم اوروالد کے شناخی کارڈ کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروانا داخلے کے شرائط میں شامل ہوگاداخلے کے وقت والد یاسرپرست کاساتھ ہوناضروری ہے ،نئے سال تعلیمی کیلئے داخلے کے خواہش مندطلبہ آج سے داخلہ فارم مرکزی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4