قرآن مکمل ضابطہ حیات ، مومنو کیلئے مکمل راہنمائی ہے، ڈاکٹر اسلم صدیقی

قرآن مکمل ضابطہ حیات ، مومنو کیلئے مکمل راہنمائی ہے، ڈاکٹر اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسرُ ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے۔ یہ مومنو کیلئے مکمل راہنمائی ہے۔ فرمایا کہ اے ایمان والو! تم اللہ کے انصاف کیلئے صحیح گواہی دینے سے گریز نہ کیا کرو، بلکہ حق اور سچ کو کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑو، کیونکہ یہی قرآن فرماتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گواہی کے متعلق ہمارے دین اسلام نے واضح کر دیا کہ اے ایمان والوً تم حق اور سچ کی گواہی دیا کرو، تاکہ کسی دوسرے کی حق تلفی نہ ہو، چاہے یہ


گواہی تمہارے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ثابت قدمی پر رہنے کی تلقین کرتا ہے اور عدل و انصاف پر قائم رہنے کی بھی تلقین کرتا ہے۔