عمران خان پنجاب کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے ‘ ڈاکٹر مراد راس

عمران خان پنجاب کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے ‘ ڈاکٹر مراد راس

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے ،پنجاب کے سابق حکمرانوں نے میگا پراجیکٹس کے ریکارڈز جلا کر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کی ۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن پنجاب میں گزشتہ دس سالوں میں کی گئی اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے عمران خان اس شخصیت کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ لانے کے خواہاں ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی مضبوط بنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4