عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا،رانا عبدالسمیع

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا،رانا عبدالسمیع

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہاہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتاعمران خان کا وزیراعظم بنناپاکستان کے لئے خوش آئندہے اب صرف دو نہیں ایک پاکستان ہو گا پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام نااہل حکمرانوں کے بوسیدہ نظام سے جان چھوڑانا چاہتی ہے۔

عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے کر ملک کو بچایا ہے عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گے اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا۔

پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملے گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کے لیے خوش نصیبی ہے ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی پاکستان کے پاسپورٹ کی عزٹ بحال ہو گی عوام نے چور لٹیروں سے نجات حاصل کر کے اپنی نسلوں کو محفوظ کر لیا ہے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4