پی ٹی آئی خریدوفروخت کی سیاست میں سارے ریکارڈ توڑ دیئے‘ عزیز الرحمن چن

پی ٹی آئی خریدوفروخت کی سیاست میں سارے ریکارڈ توڑ دیئے‘ عزیز الرحمن چن

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے نابلد ہیں ،انہیں سیاست کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،عمران کی ہٹ دھرمی اور گالم گلوچ کے رویے نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کیا ،اکثریت حاصل کرنے کے باوجود تحریک انصاف حکومت بنانے سے قاصر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دھرے بندی اور ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے ،تحریک انصاف نے خریدوفروخت کی سیاست میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4