عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے،مخالفین کامیاب نہیں ہونگے، سعدیہ سہیل

عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے،مخالفین کامیاب نہیں ہونگے، سعدیہ سہیل

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اُسے تنہا کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ عمران خان نے جس طرح اکیلے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا اسی طرح حکومت بھی کامیابی سے کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف پر بھرپور اعتما د کا اظہار کیا ہے اور ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔ عوام کی بنیادی ضروریات کے حل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام اُجاگر کرے گی۔ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیا گیا ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کرے گی۔ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے اور اس کا سارا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے عمران خان کے کرپشن کے خلاف موقف کو پوری قوم نے سراہا ہے ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4