ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کی مسلم لیگ ق میں شمولیت

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ق) میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کی شمولیت،ق لیگ میں شمولیت کرنے والوں میں شبانہ اظہر ،چوہدری خضر حیات ،ہارون احمد،چوہدری اسرار احمد سمیت دیگر شامل ،مسلم لیگ(ق) پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک کی وساطت سے شرکت کرنے والوں کو مسلم لیگ ہاؤس میں بھر پور استقبال کیا گیا ،اس موقع پر سابق ایم این اے میاں منیر ،سابق ایم پی اے آمنہ الفت،تمکین آفتاب ،سہیل چیمہ،پروین گل،عزیزہ سعید،صائمہ گل،ثناء رزاق،تبسم ناز،ارشد بخاری اور دیگر شامل تھے،اس موقع پر پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری تمکین آفتاب ملک نے کہا چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر عوام کا اعتماد قابل تحسین ہے،چوہدری برادران نے ہمیشہ نچلے طبقے کے مسائل کو حل کیا ہے،مسلم لیگ ن نے دس سالوں کے دوران لاہور کے علاوہ کسی شہر میں ترقیاتی کام نہیں کرائے جس کی وجہ سے آج صوبے بھر کے لوگ پسمانہ حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،عوام کو پینے کیلئے صاف پانی تک مہیا نہیں ہے،جبکہ شہباز شریف صاف پانی کمپنی کے نام پر قوم کا اربوں روپیہ ہضم کرلیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا نیب نے پہلی بار اگر کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے تو اس کو انتقام کا نام دے رہے ہیں۔

،مسلم لیگ ق نیب کے کرپشن کیخلاف اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے کرپشن جیسے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4