25جولائی کو عوام نے کرپٹ مافیا کو مسترد کر کے ایک تاریخ رقم کی،ثوبیہ کمال
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو قومی اسمبلی میں نامزد ایم این اے ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ 25جولائی کو عوام نے کرپٹ مافیا کو مسترد کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے ، عمران خان کے آنے سے کرپٹ اور کمیشن مافیا یکجا ہو چکا ہے ، دھاندلی کا شور کرنے والوں کو اپنا کڑا احتساب دیکھائی دے رہا ہے اب ملک میں صرف ایک تحریک چلے گی اور وہ ہے کرپٹ لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچانے اور لوٹی ہوئی رقوم وطن میں واپس لانے کی گزشتہ 70سالوں سے ملک کیساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اب اس کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اقتدار میں آنا ہی ان لوگوں کی سیاسی موت ہے، عمران خان کی منزل کسی کی ذات کو ٹارگٹ کرنا نہیں بلکہ صرف اور صرف خوشحال،پرامن،روشن اور مضبوط پاکستان کا قیام ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بھر پور ریلیف دے گی اور جو وعدے کیے ہیں ہر حال میں پورے کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ.عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری اور ان پر عملداری میں کامیاب ہو ں گے اور ملک نہ صرف ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا بلکہ عام آدمی کی حالت بھی تبدیل ہو کر رہ جائے گی بالخصوص ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، مذہبی منافقت سے پاک کرنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ آج دشمن ہمیں اندرونی طور پر لڑانے اور کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔