آزاد امیدواروں کے سخت مخالف عمران خان نے انکی خریداری شروع کردی،اشرف بھٹی

آزاد امیدواروں کے سخت مخالف عمران خان نے انکی خریداری شروع کردی،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران عمران خان اپنے ہر جلسے میں عوام سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ آزاد الیکشن لڑنے والوں کو کسی بھی قیمت پر ووٹ نہ دینا لیکن اب وہ انہی آزاد لوگوں کو اپنے خریدار جہانگیر ترین ک ذریعے کروڑوں روپے کی بولیاں لگا کر انہی آزاد اور ایم کیو ایم کے سہارے اپنی حکومت بنانے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کہتے ہیں کہ یہ یوٹرن خان ہیں اور روزانہ یو ٹرن لیتے ہیں ماضی میں ایم کیو ایم پر لندن میں کیس کرنے والے عمران خان نے ان سے بھی ہاتھ ملا لیا ہے اور جب کراچی میں تحریک انصاف کی خاتون کارکن نسیم زہراقتل ہوئی تھیں تواس وقت بھی انہوں نے اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا تھا لیکن آج کرسی کی خاطر ان سے ہی معاہدہ کرکے بیٹھ گئے ہیں قدم قدم پر یوٹرن لینا کوئی عمران خان سے سیکھے انہوں نے یوٹرن لینے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4