پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین کی امریکی کانگریس میک آرتھر کیساتھ ملاقات

پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین کی امریکی کانگریس میک آرتھر کیساتھ ...

لاہور(پ ر) پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں پاکستان کو اہم کردار کو ختم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے یہ بات امریکی کانگریس میک آرتھر کیساتھ ملاقات کے دوران کی انہوں نے دوران ملاقات امریکی کانگریس کو پاکستان میں ہونیوالے انتخابات اور پاک امریکا تعلقات کی پیچیدگیوں کے متعلق بریف کیا اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی جبکہ امریکی رکن کانگریس نے پاکستانی فوج اور افغانستان میں موجود امریکی فوج کے درمیان تبادلے کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں خلا کو پر کرنے کیلئے ڈاکٹر غلام مجتبیٰ پاکستان پالیسی انسٹیوٹ کو پروموٹ کریں اور اس ضمن میں مدد کی پیشکش بھی اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4