قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کا 13اگست کو امن مارچ کا فیصلہ

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کا 13اگست کو امن مارچ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ ( کاتھولک بشپس کانفرنس پاکستان ) کے مسیحی مسلم نمائندگان کا مشترکہ اجلاس سینٹ میری چرچ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں کمیشن کے جنرل سیکرٹری فادر فرانسس ندیم، مولانا محمد عاصم مخدوم، حافظ نعمان حامد، ڈ ا کٹر بدر منیر، مولانا قاری احمد شکیل صدیقی ، اور مولانا آفتاب حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگست کے مہینہ میں قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ ( کاتھولک بشپس کانفرنس پاکستان ) کی جاری مہم برائے زیتون شجرکاری کے سلسلہ میں امن کے پودے لگائے جائیں گے۔


اور یہ مہم 31اگست تک جاری رہے گی،علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 10 اگست کوسابق صدر پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹکن روم کارڈینل جین توران کی وفات پران کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔13 اگست کو یومِ آزادی کے سلسلہ میں گلبرگ میں امن مارچ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے ۔