تحریک انصاف کا بھی رزلٹ ٹرانسمشن ناکام ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ ، سینیٹ سیکریٹریٹ میں توجہ دلاؤنوٹس جمع

تحریک انصاف کا بھی رزلٹ ٹرانسمشن ناکام ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ ، سینیٹ ...

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) تحریک انصاف نے بھی الیکشن نتائج کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) ناکام ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینٹر اعظم سواتی نے آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاہے۔توجہ دلاؤ نوٹس میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کی وجوہات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی کی ذمہ داری کا تعین کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کابینہ ڈویژن سے اس کی تحقیقات کا تحریری طور پر مطالبہ کر چکا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے معاملے کی انکوائری کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا گیا جس میں خرابی کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی۔

مزید : صفحہ اول