ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں : عمران خان

ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں : عمران خان

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات، خارجہ پالیسی ،خطے کی صورتحال ،سفارتی شعبہ اور اقوام متحدہ کے امور پر تبادلہ خیال۔تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی، ملاقات میں خارجہ پالیسی ،خطے کی صورتحال ،سفارتی شعبہ اور اقوام متحدہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملیحہ لودھی نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیاا ور عالمی امور پر پاکستان کے کردارسے متعلق بتایا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں تاہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے اس دیرینہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان نے ملیحہ لودھی کا استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ،دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے امور پر بحث کی اور خارجہ پالیسی ،خطے کی صورتحال اور سفارتی شعبے سے متعلق بھی گفتگو کی ۔

عمران خان ،ملیحہ لودھی

مزید : صفحہ اول