این اے 249 کے نتیجے کیخلاف شہباز شریف کی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

این اے 249 کے نتیجے کیخلاف شہباز شریف کی الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں این اے 249 کے الیکشن 2018 میں نتیجے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔شہباز شریف نے اپنی درخواست میں کہا ہے حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں کی گئی ۔ شہبا ز شریف کی درخواست کے متن کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا مسترد و و ٹوں کے مقابلے میں جیتنے والے کے ووٹوں کا فرق صرف چند سو کا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی الیکشن کمیشن این اے 249 میں ا نتخا بات کالعدم قرار دے اور امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ کیا جائے۔درخواست بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔خیال رہے این اے 249 میں شہباز شریف کو پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے موصول ہونیوالے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی نے 35344 ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 34626 ووٹ ہی لے سکے ۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ اول -