پی ٹی آئی رہنما اسدعمر گھوڑے سے گر کر زخمی

پی ٹی آئی رہنما اسدعمر گھوڑے سے گر کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو نظر لگ گئی قوم کے متوقع وزیر خزانہ اسلام آباد کے نواحی گاؤں بڑھانہ میں گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے اسد عمر گزشتہ چند روز سے مسلسل عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مختلف مکاتب فکر ارو برادریوں کی طرف سے دیے گئے استقبا لیہ تقاریب میں شرکت کر رہے تھے۔ اتوار کی شام بڑھانہ میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب میں شرکت کیلئے بلایا گیا جہاں پر انہیں گھوڑے پر سوارکرایا گیا مگر گھڑ سواری کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ گھوڑے سے گر کر زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قائداعظم ہسپتال راو لپنڈ ی منتقل کر دیا گیا آخری اطلاعات آنے تک ان کی حالت خطرے سے باہر تھی۔ یاد رہے اسد عمر اس سے قبل بھی کمر کی تکلیف کا شکار رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -