تحریک انصاف فردوس شمیم کی خلاف کارروائی کرے ، متحدہ ، پی ٹی آئی رہنما کو نوٹس جاری
ردو س شمیم نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی نے سندھ کو ہمیشہ مایوس کیا اسلئے ہم نے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کیا، ہماری حما یت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، اگر یہی معاملات رہے تو ساتھ چلنے میں مشکلات پیدا ہوتی رہیں گی۔ فردوس شمیم نقوی دو سر ی جانب مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی کہا ہے میرے خلاف بولنے والے اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے مجھے نشانہ بناتے ہیں، فردوس شمیم اپنی قیادت سے بات کریں اور پوچھیں کہ ایم کیو ایم کتنی اہمیت رکھتی ہے، یہ بیانات صرف سستی شہرت کے لیے دئیے جا رہے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے مطالبہ کیا کہ وہ فردوس شمیم نقوی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں ۔ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کراچی ڈویژن کے صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پر جو الزامات لگائے ان پر قائم ہیں، مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر شمیم نقوی نے کہا کہ ہم مجبوری میں ایم کیو ایم کے پاس گئے کیونکہ ہمیں ووٹ پورے کرنے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم کو الیکشن میں شکست میئر کراچی وسیم اختر کی وجہ سے ہوئی، کراچی میں الیکشن صاف وشفاف ہوئے، ڈبے کھلنے کا ڈر نہیں ہے۔فردوس شمیم نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے میں ان پر قائم ہوں،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم، پی ایس پی اور اے پی ایم ایل کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، 35 سال میں قوم سے کئی وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں ہوئے، پارٹی میں شامل ہونے والوں سے کہا ہے ان کا کرمنل ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔فردوس شمیم نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں جرائم پیشہ افراد کو شامل نہیں کر سکتے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق دیے گئے بیان پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ عمران خان نے اس ضمن میں فردوس نقوی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ایسے متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی عمران خان جلد انہیں طلب کرکے ان سے بات کریں گے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے یہ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے
فردوس شمیم