یوم آزادی پر نواز شریف ، مریم اور صفدر کی سزا کم نہیں ہو گی : نگران وزیر اطلاعات

یوم آزادی پر نواز شریف ، مریم اور صفدر کی سزا کم نہیں ہو گی : نگران وزیر ...

اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرنے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر) صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائیگی ٗ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیاتوانھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پْرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں ،بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

نواز،مریم سزا

مزید : صفحہ اول