متحدہ اپوزیشن بھرپور حکمت عملی سے متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کیلئے تیار

متحدہ اپوزیشن بھرپور حکمت عملی سے متفقہ امیدوار میدان میں اتارنے کیلئے تیار

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی خالی کردہ نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے بھی بھرپور حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا میانوالی کی این اے کی نشست رکھنے کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی‘ لاہور ‘ اسلام آباد اور بنوں کی نشستیں چھوڑ رہے ہیں،اس کے علاو ہ غلام سرور اور میجر طاہر صادق بھی اپنی ایک ،ایک نشست خالی کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے حالیہ اجلاسوں میں عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ضمنی انتخابات میں متفقہ امیدوار سامنے لانے کے سلسلے میں پیشرفت ہورہی ہے اور جن جن حلقوں میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعت کے امیدوار مضبوط ہوں گے وہاں پر ان کو تمام سیاسی جماعتیں حمایت کریں گی۔

ضمنی الیکشن

مزید : صفحہ اول