سپیکر شپ کیلئے خورشید شاہ کے رابطے ، اختر مینگل سے حمایت کی درخواست

سپیکر شپ کیلئے خورشید شاہ کے رابطے ، اختر مینگل سے حمایت کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی ) سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکر تے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کردی اور کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکر دیئے ، انہوں نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کی اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔اخترمینگل نے کہا کہ چند دنوں میں اسلام آباد آ ؤ ں گا اور پارٹی رہنما ؤ ں سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کس کی حمایت کرنی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکز اور صوبے میں حکومت کا حصہ بننے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا اور پارٹی قیادت حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔مرکز میں پی ٹی آئی اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے سامنے پارٹی کی جانب سے 6نکات رکھے ہیں،ان نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کیبعدحکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
خورشید شاہ رابطے

مزید :

صفحہ اول -