نیب کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا

نیب کا اہم اجلاس آج لاہور میں ہو گا

لاہور(خبر نگار) قومی احتساب بیورو کا اجلاس (

آج ) پیر کو لاہور میں ہو گا۔ پنجاب میں 55 کمپنیوں کے کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب )جاوید اقبال کی زیر صدارت لاہور آفس میں اعلی سطح کا اجلاس(آج ) پیر کو طلب کرلیا گیا ،پیر کے دن طلب کیے گئے اجلاس میں پنجاب میں 55 کمپنیوں کے کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا،اعلی سطحی اجلاس میں نیب حکام علیم خان کے خلاف جاری آف شور کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کا بھی جائزہ لیں گے،نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو 20 اگست اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو 8 اگست کو طلب کر رکھا ہے،نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کی کی رہائش گاہ پر نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہا ؤسنگ سکینڈل میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا۔سابق وزیراعلی پنجاب کو اس سے قبل پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول