کوئٹہ ،سابق وزیر اعلی بلو چستان کے بھائی پی ٹی آئی میں شامل

کوئٹہ ،سابق وزیر اعلی بلو چستان کے بھائی پی ٹی آئی میں شامل

کوئٹہ(صباح نیوز)سابق وزیر اعلی بلو چستان ثنااللہ زہر ی کی بھائی نعمت اللہ زہری کا تحریک انصاف میں شمولیت ،نعت اللہ زہر ی تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔میڈیا رپو ر ٹس کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار ثنااللہ زہری کے بھائی نعت اللہ زہر ی نے تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے ۔ اس حوالے انہوں نے باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ نعمت اللہ زہری پی بی 36سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نعمت اللہ زہری کے بھائی ثنااللہ زہری گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچ قوم پرست جما عتو ں کی حمایت سے وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوئے تھے ۔ بعد ازاں بلوچستان میں اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائے جانے پر انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان کے عہد ے سے استعفی دیدیا اور میر عبد القد وس بزنجو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوئے ۔

اسلام آباد (این این آئی)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی46نارووال سے کامیاب امیدوار پیر سعید الحسن نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو پی پی 46نارووال سے کامیاب امیدوار پیر سعید الحسن بنی گالہ پہنچ گئے۔ انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی پنجاب سے 26آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

مزید : صفحہ اول