پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، رفیق رجوانہ

پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، رفیق رجوانہ

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے بیان میں انہوں نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اَمن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں ان کا کردار تاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اَمن کی فضاء قائم ہے تو اس کا تمام تر کریڈٹ شہداء کو جاتا ہے،پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چند شر پسند عناصر بُزدالانہ کارائیوں کے ذریعے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ یہ جان لیں کہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں میں ملوث عناصر اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر