پی آئی اے کے طیاروں میں خرابی اندرون ملک پروازوں کاشیڈول متاثر
کراچی(این این آئی)پی آئی اے کی طیاروں میں فنی خرابیوں سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ اتوار کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی پرواز بورڈنگ کے وقت روک لی گئی۔ پی کے 302 کے طیارے میں خرابی کی وجہ سے پرواز مقررہ وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔ قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 368 اور 783 بھی متاثرہوئی ہے جس سے مسافروں کومشکلات کاسامنا کرناپڑاہے۔ پی کے368 اور 783 کودن 10 اور 12 بجے روانہ ہونا تھا۔پی آئی اے کے مطابق پی کے302 طیارے میں خرابی کے باعث 7 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکاررہی۔پی کے 302 کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 8 بجے تھا۔پی کے302 کی روانگی سہ پہر 3 بجے کے بعد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ پی کے368 اور783 کی روانگی بھی شام 4 بجے کے بعد ہوئی۔