پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی کو د ھمکیاں
کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی پریس کانفرنس کے دوران طیش میں آگئے۔ صحافی کو دھمکی دیدی۔ صحافی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پی ایس پی لیبر ڈویژن کے صدر اور کارکنان اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی تھی۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پرفردوس شمیم نقوی طیش میں آگئے اورصحافیوں سے الجھ گئے جس کے بعد صحافی ان کی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔ پریس کانفرنس میں شریک صحافیوں کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے ایک نجی ٹی وی کے صحافی کومقدمہ بازی کی بھی دھمکی دی۔
صحا فیوں کو دھمکیاں