مری،مقامی افراد کی ایک بار پھر غنڈہ گردی کی انتہا

مری،مقامی افراد کی ایک بار پھر غنڈہ گردی کی انتہا

مری (آن لائن) مقامی افراد نے ایک بار پھر قانون ہاتھ میں لے کر غنڈہ گردی کی انتہا کر دی۔ غلط پارکنگ سے منع کرنے پر مقامی افراد نے ٹریفک وارڈن محمد افضل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔عینی شاہدین کے مطابق مری کے مقامی افراد نے محمد افضل کو مکوں اور ٹھڈوں سے مارنے کے ساتھ ساتھ ان کی وردی بھی پھاڑ دی کچھ لوگوں نے بمشکل محمد افضل کو بپھرے ہونے غنڈوں سے چھروایا وکرنہ وہ اس کی جان بھی لے سکتے تھے, واضح رہے مری کے مقامی دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے پالتو غنڈوں نے نہ صرف سیاحوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے بلکہ اب انہوں نے قانون کے رکھوالے کو بھی شدید زخمی کر دیا سوشل میڈیا پر مقامی افراد کے ناروا رویہ کے خلاف پہلے ہی زور دار مہم چلائی جا چکی ہے کیونکہ مقامی ہوٹلوں اور دکانداروں کے غنڈے کھانے پر اعتراض کرنے یاکوئی چیز مہنگی دینے پر اعتراض کریں تو سیاحوں پر بل پڑتے ہیں پنجاب اور خیبر پختو نخواہ سمیت ملک بھر کے سیاحوں نے مری کو پہلے ہی بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ آخر