راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 95واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا

راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 95واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا
راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 95واںیوم پیدائش آج منایا جائے گا

  

احمدیار(صباح نیوز) پاکستان کے نامور سپوت راجہ عزیز بھٹی شہید (نشا ن حیدر) کا 95 واں یوم پیدائش آج6 اگست بروز پیر کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔یوم پیدائش کے سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی ۔ وہ -6اگست 1923 کو ہانگ کانگ میں پیداہوئے راجہ عزیز بھٹی قیام پاکستان کے بعد-21 جنوری1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے پھر پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈلیفٹیننٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور1956 میں ترقی کرتے ہوئے میجر بن گئے-6 ستمبر1965 کو بھارتی حملہ کے وقت میجر راجہ عزیز بھٹی لاہور سیکٹر میں کمپنی کمان کررہے تھے دشمن کے تابڑ توڑ حملوں کے باوجود اپنے جوانوں کے ساتھ اپنی پوزیشن پرڈٹے رہے اور 12ستمبر1965 کو بھارتی ٹینک کے گولہ سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے جام شہادت نوش کیا ۔

عزیز بھٹی

مزید : صفحہ آخر