’’شکریہ پاکستان آگیا کپتان‘‘ریلی حیدرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال

’’شکریہ پاکستان آگیا کپتان‘‘ریلی حیدرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) شکریہ پاکستان آگیا کپتان کراچی سے نکالی جانی والی دو روزہ ریلی رات دیر گئے حیدرآباد پہنچی فتح چوک پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کاروان سندھ لطیف آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں کے ہمراہ جشن منایا، جس کے بعد آج دوسرے روز پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر امین اللہ موسیٰ خیل کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کاروان سندھ اندرون سندھ کی عوام سے جشن منانے کے لئے پہلے مرحلے میں دو روزہ پروگرام رکھا ہے جس کے بعد اگلے مرحلے میں دیگر اضلا ع میں بھی جائیں گے، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی تین صوبوں میں حکومت بننے جارہی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی من مانی اب چلنے نہیں دیں گے پی ٹی آئی کے 30ممبر اسمبلی میں سخت اپوزیشن کا کردا رادا کریں گے، انہوں نے کہا کپتان پورے ملک کے عظیم لیڈر ہیں سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن مدد کی جائے گی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرائیں گے، ۔ بعد ازاں ریلی کارکنون کے ہمراہ سندھ کے عظیم بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کی درگاہ پر پہنچی جہاں پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ جس کے بعد ریلی ہالا، مٹیاری، سکرنڈ، نوابشاہ ، سانگھڑ پہنچی جہاں پر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شاندار استقبال کیا اور ریلی کے شرکاء پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ، رات دیر گئے ریلیمیرپورخاص پہنچے گی جہاں کارکنوں کے ہمراہ جشن منایا جائے گا۔
ریلی کا استقبال

مزید :

صفحہ آخر -