انڈونیشیا میں شدید زلزلہ40افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ، متعدد عمارتیں منہدم
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں7شدت کے زلزلے کے جھٹکے، ابتدائی طور پر کم از کم40 افراد ہلاک جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے،کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50کلومیٹر زیر زمین تھا۔7شدت کے زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہاہے،متاثرہ حلقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہو ا ،زلزے کے بعد مختلف عمارتیں زمین بوس ہو گئی جبکہ زلزلے کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ مرنے والے میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے، ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
شدیدزلزلہ