کم دباؤ والے بادل پاکستان میں داخل ، آج سے بدھ تک جم کے برسیں گے،محکمہ موسمیات

کم دباؤ والے بادل پاکستان میں داخل ، آج سے بدھ تک جم کے برسیں گے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم دباؤ والے بادل پاکستان میں داخل ‘ملک میں کہیں بارشوں اورکہیں دھوپ کاسلسلہ جاری ہے،موسم کاحال بتانے والوں نے پیرسے بدھ تک ملک میں بارشوں کی خوشخبری سنادی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،تاہم راولپنڈی،لاہور،ہزارہ، گوجرانوالہ،اسلام آباداورکشمیرمیں بارش کاامکان ہے۔ گزشتہ روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا،تاہم اسلام آباد اورراولپنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ دالبدین،چلاس اور نوکنڈی گرم ترین مقام رہے۔

،محکمہ موسمیات

مزید : صفحہ آخر