دن رات ایک کر کے ہم مہنگائی پر قابو پائیں گے، شیخ رشید

دن رات ایک کر کے ہم مہنگائی پر قابو پائیں گے، شیخ رشید
دن رات ایک کر کے ہم مہنگائی پر قابو پائیں گے، شیخ رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملتان کے عہدیداروں نے لال حویلی پنڈی میں ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر ان کو مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا اس موقع پر شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے میں اور عمران خان کامیاب ہوئے ہیں پاکستانی قوم نے ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے سابق حکمرانوں کے گٹھ جوڑ نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کا جینا محال ہے کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلادیں ہیں ہم عوام کی بھلائی کیلئے دن رات ایک کرکے مہنگائی پر قابو پائیں گے اور قرضوں کو اتارنے کی کوشش کریں گے ملک کو دربارہ اندھیروں میں ڈالنے کیلئے وہی لوگ پھر سے اکٹھے ہوگئے ہیں جنہوں نے سال ہا سال سے اقتدار کے مزے لئے اور عوام کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج بے نقاب ہوگئے ہیں ان کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے اب عوام ان سے دھوکہ نہیں کھائیں گے ہم بہت جلد جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کریں گے اور ہم ہی جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گے عوام کے مسترد شدہ لوگوں کا اب چورن بکنے والا نہیں ملاقات میں بابو محمد اکرم انصاری،عاطف رشید خان،آصف قریشی،ملک اصغر،رانا اسلم،عثمان،محمد کامران،ظفر قریشی اور عادل خان شامل تھے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر