شاہی خرچے بند، پی ٹی آئی کفایت شعاری پر توجہ دے گی، شفقت محمود

شاہی خرچے بند، پی ٹی آئی کفایت شعاری پر توجہ دے گی، شفقت محمود
شاہی خرچے بند، پی ٹی آئی کفایت شعاری پر توجہ دے گی، شفقت محمود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کفایت شعاری پر توجہ دے گی، شاہی خرچے نہیں ہونگے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور نیا پاکستان بنانے کا ہے اور ہم سب مل کر اس پر عملدرآمد کریں گے۔ہمارا ہدف مختصر کابینہ ہے، جو منتخب لوگ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں وہ عمران خان کے نظریہ، ایجنڈا اور سوچ کی وجہ سے پارٹی جوائن کر رہے ہیں۔ وہ لوگ عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کے ایجنڈے کو فالو کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا عمران خان سیٹ کرینگے۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر