انتخابات میں پارٹی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی پی وسطی پنجاب کا اجلاس آج طلب

انتخابات میں پارٹی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پی پی وسطی پنجاب کا اجلاس آج ...

لاہور (این این آئی) عام انتخابات میں پارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس آج ( پیر) کے روز لاہور میں طلب کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت قمر زمان کائرہ کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرزشریک ہوں گے جس میں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز دھاندلی کی شکایات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کریں گے ۔ اجلاس میں مایوس کن کارکردگی اور تنظیمی خامیوں کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

پی پی اجلاس

مزید : صفحہ آخر