نومنتخب اراکین اسمبلی کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول

نومنتخب اراکین اسمبلی کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں جمع کرادیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 2 سو 70 اراکین میں سے 2 سو 69 اراکین کی تفصیلات موصول ہوچکی ہیں۔ان انتخابی امیدواروں نے اپنے تفصیلات صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کرائیں جس کے بعد انہوں نے یہ تفصیلات ای سی پی کو ارسال کیں۔ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 کیچ بلوچستان سے نومنتخب رکنِ اسمبلی نے اپنی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے 2 سو 95 اور سندھ اسمبلی کے ایک سو 29 نومنتخب اراکین نے بھی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی کے 97 اور بلوچستان اسمبلی کے 49 نومنتخب ارکان کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 سے کامیاب امیدوار نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 2 یا تین روز میں جاری کردیا جائے گا جس کے 3 روز بعد آزاد امیدوار پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کو موصول

مزید : صفحہ آخر