کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن 7اگست تک جاری کرنے کا اعلان

کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن 7اگست تک جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن 7اگست تک جاری کرنے کا اعلان کردیا ، نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد آزاد امیدواروں کے پاس کسی جماعت میں شامل ہونے کے لئے تین دن کا وقت ہو گا ،11 اگست تک خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ،جس کے بعد صدر پاکستان اور گورنرز قانون کے مطابق اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔اتوار کو الیکشن کمیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے ہونے والی مختلف قیاس آرائیوں کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اگست تک جنرل نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کے بعد آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کے پاس تین روز کا وقت ہو گا کہ وہ اگر کسی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شامل ہو جائیں جس کی بنیاد پر 11 اگست تک خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد صدر پاکستان اور گورنرز قانون کے مطابق اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

نوٹیفیکیشن کااعلان

مزید : صفحہ آخر