پیرپگارا نے جی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا

پیرپگارا نے جی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا

کراچی (این این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرپگارا نے جی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس آج پیر کی شام طلب کرلیا ہے۔ ا جلاس جی ڈی اے کے مرکزی رہنما مرتضی جتوئی کی رہائشگاہ پر ڈیفنس میں ہوگا۔ اجلاس میں سندھ میں انتخابی دھاندلیوں اورنتائج کی تبدیلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پراہم فیصلہ متوقع ہے جبکہ جی ڈی اے دیگر پارٹیوں کے تعاون سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر بھی غور کرے گا۔جی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کی گئی بدترین دھاندلی وفاق پاکستان کو کمزور کرنے کی مزموم سازش ہے جسے جی ڈی اے کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ سندھ کے عوام بدترین دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اورجی ڈی اے صوبے کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

پیر پگارا اجلاس

مزید : صفحہ آخر