الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات یکم سے 15اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات یکم سے 15اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات یکم سے15اکتوبر تک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نئی اسمبلی سے حلف لینے کے بعد خالی ہونیوالی نشستوں کا شیڈول ایک ساتھ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں مختلف وجوہات کی بنا پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں میں پولنگ ملتوی کردی گئی تھی جبکہ ایک سے زائد نشستوں پر انتخاب جیتنے والے نومنتخب ارکان ایک نشست کے علاوہ باقی نشستوں سے استعفیٰ دیں گے،ارکان اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے شیڈو ل کا اعلان کیا جائے گا۔

ضمنی الیکشن

مزید : صفحہ آخر