شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فارسز کی گاڑی دھماکے سے تباہ،3اہلکارزخمی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فارسز کی گاڑی دھماکے سے تباہ،3اہلکارزخمی

بنوں (آ ئی این پی )شمالی وزیرستان کے علا قہ رزمک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ سے تین اہلکار زخمی ہو گئے، ذرائع کے مطابق اتوار کے روز سکیورٹی فورسز کی کنوائے رزمک جا رہی تھی ، علاقہ کو کلیئر کرانے کیلئے بی ڈی ایس سکواڈ بذریعہ آ لہ بارودی مواد کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوارن مہاجر بازار کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی بلاسٹ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین اہلکار سہای ظریف ، گلزار اور سپاہی وقار زخمی ہو گئے جنہیں رزمک کیمپ منتقل کر دیا بعد ازاں بہتر طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ پشاور بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال پہنچایا گیا واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آ پریشن شروع کر دی ۔

فورسز گاڑی

مزید : صفحہ آخر