سیاسی جماعتوں کو 18-2017 کیلئے بنک کھاتوں کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرانیکی ہدایت

سیاسی جماعتوں کو 18-2017 کیلئے بنک کھاتوں کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرانیکی ہدایت

لاہور( این این آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو مالی سال18-2017 کیلئے بنک کھاتوں کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کی شق210 کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنی سالانہ آمدن،اخراجات،فنڈز کے ذرائع اوراثاثے اوراپنے ذمے واجبات کی تفصیلات فراہم کرنے کی پابند ہیں۔کھاتوں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ2017 کے فارم ڈی کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں ، پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن کے سیکرٹریٹ اورصوبائی الیکشن کمشنروں کے دفاتر میں دستیاب ہیں۔مطلوبہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے۔الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ کھاتوں کی تفصیلات سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے مجاز عہدیدارکے ذریعے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کے پاس اس کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانی چاہیے۔الیکشن رولز2017 کی شق156کے مطابق ڈاک،فیکس، کوریئرسروس یا کسی اورذرائع سے بھیجی گئی تفصیلات کو قبول نہیں کیاجائے گا۔

ہدایت

مزید : صفحہ آخر