انسانوں سے صرف نظر اور کتوں پر نوازشیں کرنیوالو ں کے لئے صد آفرین!

انسانوں سے صرف نظر اور کتوں پر نوازشیں کرنیوالو ں کے لئے صد آفرین!
انسانوں سے صرف نظر اور کتوں پر نوازشیں کرنیوالو ں کے لئے صد آفرین!

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

زیو رخ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ کی پولیس نے کتوں کے مالکوں سے کہا ہے کہ وہ شدید گرم موسم کے باعث اپنے کتوں کے پنجوں کو محفوظ رکھنے کے لیے انھیں جوتے پہنائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زیورخ میں پولیس نے ’ہاٹ ڈاگ کیمپین‘ شروع کی ہے اور وہ کتوں کے مالکان کو بتا رہے ہیں کہ وہ کیسے اپنے جانوروں کو اس گرم موسم میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ان مالکان کو بتایا گیا ہے کہ اس موسم میں ان جانوروں کے لیے سڑکوں پر گھومنا تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔

پولیس کے ترجمان مائیکل والکر کے مطابق زمین پر چلتے ہوئے 30 ڈگری 50 سے 55 ڈگری کے برابر محسوس ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے کتوں کو کافی تکلیف ہو سکتی ہے۔

انھوں ایس آر ایف کو بتایا: ’جب کتا گرم تپتی سڑک پر چلتا ہے تو وہ اس کے پیر جل سکتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے انسان اگر ننگے پیر چلے۔‘

زیورخ سٹی پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ اپنے کتوں کو گھر سے باہر لے جانے سے قبل اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ زمین بہت زیادہ گرم تو نہیں۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پالتو جانوروں کے مالکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو گرم گاڑیوں میں چھوڑ کر نہ جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے لیے پینے کا پانی وافر مقدار میں موجود ہو۔

مزید : ڈیلی بائیٹس