آئی ایم ایف کے پا س جانے کا آپشن موجود ہے،عارف علوی

آئی ایم ایف کے پا س جانے کا آپشن موجود ہے،عارف علوی

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق امریکہ کا بیان انتہائی نا مناسب ہے ، ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ایک انٹرویومیں عارف علوی نے کہاکہ آئی ایم ایف سے متعلق امریکہ کابیان انتہائی نامناسب ہے۔ آئی ایم ایف کے پا س جانے کا آپشن موجود ہے ۔ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیاہے ۔گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو باہر نہیں نکالا گیا ۔ پولیس اور رینجرز نے مل کر کراچی میں امن قائم کیا ۔

عارف علوی

مزید : صفحہ آخر