چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے فیری فلائٹ کی تیاری

چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کیلئے فیری فلائٹ کی تیاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (این این آئی)چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کے لئے پی آئی اے نے5 اور6 اگست کو درمیانی شپ فیری فلائٹ کی تیاری کرلی تاہم شاہین ایئر تعاون نہیں کر رہی۔ذرائع کے مطابق گوانگزو کے روٹ پر پرواز کی اجازت صرف شاہین ایئر کے پاس ہے اور وہ اجازت نامے فراہم کرنے میں سست روی سے کام لے رہی ہے،طیارہ بھارت،بنگلہ دیش اور میانمار کی فضائی حدود استعمال کریگا۔ذرائع کے مطابق اب یہ پروازآپریٹ نہ ہوئی تو پی آئی اے کا طیارہ دستیاب نہیں رہے گا ، حج آپریشن کی وجہ سے پی آئی اے کوطیاروں کی فراہمی میں مشکل ہوسکتی ہے۔
فلائٹ کی تیاری

مزید :

صفحہ آخر -