سی پیک اقتصادی تعاو ن کی واضح مثال ، پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں : چین

سی پیک اقتصادی تعاو ن کی واضح مثال ، پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال دیکھنا ...

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو پائیدار مستقبل کیلئے ترقی کرتا اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)چین کی طرف سے پاکستان کی اقتصادی اور اہم حکمت عملی کی حمایت کی ایک واضح مثال ہے،چین پاکستان کو پائیدار مستقبل کیلئے ترقی یافتہ اورخوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے چائنہ سٹڈی سنٹر میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان سے ہماری وابستگی اور پاکستان کیلئے حمایت کا اظہار ہے،سی پیک نہ صرف چین پاکستان تعلقات میں نہ صرف فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے بلکہ ہمارے تعلقات تاریخی ہیں جو کئی صدیوں پر حاوی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی حکومتیں ہی نہیں بلکہ عوام بھی ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں،یہ مقابلے کی بنیاد پر نہیں،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان کو سی پیک کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے جس سے خطے اور دنیا بھر میں تعاون کی کئی رائیں کھل سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ چائنہ سٹڈی سنٹر کو پالیسی ریسرچ کے بارے میں جو خلاء ہیں انہیں پر کرنے کیلئے پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سنٹر پالیسی سازی کیلئے اعلیٰ معیار کی تحقیق فراہم کریگا۔

مزید : صفحہ اول