میگھن کی اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی میں شرکت

میگھن کی اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی)چار اگست 1981 کو پیدا ہونے والی شہزادی میگھن نے گزشتہ روز اپنی 37ویں سالگرہ پر شہزادہ ہیری کے ساتھ،ان کے دوست کی شادی میں شرکت کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادی میگھن جہاں جاتی ہیں اپنے اسٹائل سے توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔شہزادہ ہیری کے دوست کی شادی پر بھی دولہا دلہن سے زیادہ شہزادی میگھن توجہ کا مرکز بنی رہیں۔اس دوران شہزادہ ہیری اور میگھن ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے بھی نظر آئے جو شاہی خاندان میں تہذیب کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے اپنے قریبی اوربچپن کے دوست کی شادی میں شرکت بلکہ ان کی اہم رسومات بھی ادا کیں۔شہزادہ ہیری کا یہ دوست ہیری اور میگھن کی 19 مئی کو ہونے والی شادی پر پیش پیش تھا۔
شادی

مزید :

صفحہ اول -