صوبائی دارالحکومت، 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک

صوبائی دارالحکومت، 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے جن میں ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبی سٹی کے علاقہ میں 40سالہ شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے راہگیروں نے میو ہسپتال پہنچایا اور ہسپتال پہنچتے ہی جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام اللہ دتہ اور بابا فرید کالونی چنگی امر سدھو کا رہائشی معلوم ہوا ہے اور اس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ اسی طرح مغل پورہ کے علاقہ میں پولیس 30سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -