بادامی باغ،اوباش شخص کی 7 سالہ بچی سے بداخلاقی

بادامی باغ،اوباش شخص کی 7 سالہ بچی سے بداخلاقی

لاہور (خبرنگار ) بادامی باغ کے علاقے میں اوباش شخص نے 7سالہ بچی کو مبینہ طورپر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ محلہ داروں نے روڑ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں اوبا ش شخص اعظم کی 7 سالہ بیٹی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اوروہاں جاکر بچی کو اپنی بداخلاقی کا نشانہ بنایا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ، بچی کی حالت غیر ہونے پر بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے ۔ معصوم بچی کے ساتھ بداخلاقی کے واقعہ کے بعد محلہ دار اکٹھے ہو گئے جنہوں نے ٹائر جلا کر روڑ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔ محلہ داروں کے احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مذاکرات کئے ۔ محلہ داروں کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس ملزم کو گرفتار کرکے سنگین دفعات کے تحت درج نہیں کرے گی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ پولیس نے رات گئے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی