ریلوے پولیس نے 7میٹریل چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیے

ریلوے پولیس نے 7میٹریل چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیے

لاہور(خبرنگار) پاکستان ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل چوری کرنے والے سات افراد رنگے ہاتھوں پکڑ لیے،جن سے ہزاروں روپے کا ریلوے میٹریل ،بریک بلاک ، مسافر کوچوں کی ایلو مینم کھڑکیاں اور الیکٹرک وائر برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الر حمن خان ہدایات پر ایس پی ریلوے لاہور ڈویژن محمد عتیق نے ریلوے میٹریل کی وارداتوں کو روکنے کے لئے سپیشل ٹیمیں سفید پارچات میں تشکیل دیں جنہوں نے ریلوے حدود میں مختلف جگہوں سے سات ریلوے میٹریل چور نعیم عرف نیما ،محمد شان ،محمد آصف ، اعجاز احمد ،ثاقب اعجازسکنہ مناواں لاہور، محمدکریم اورمحمدشہزاد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جن سے ہزاروں روپے کا ریلوے میٹریل ،بریک بلاک مسافر کوچوں کی ایلو مونیم کی کھڑکیاں ،کوچوں کی الیکٹرک کیبل وائر،موٹر سائیکل کی بیٹریاں اورموبائل فون برآمد کیے۔ جن کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور ڈویژن میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان سے دوران تفتیش انکشاف ہو ا ہے کہ وہ عادی مجرم اور پہلے بھی محکمہ ریلوے کا میٹریل چوری کرتے رہے ہیں ۔ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کارروائی میں حصہ لینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی